Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 31, 2020

معشوقہ کے گھر پہنچے عاشق کی پٹاٸی۔۔۔شادی کرنے پر آمادگی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=====================
کھیتاسرائے قصبہ واقع ایک محلے میں معشوقہ سے ملنے پہنچے عاشق نوجوان کی محلہ والوں نے پکڑ کر پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس حراست کی خبر ملتے ہی پہنچے دونوں فریق نے آپسی رضامندی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد پولیس نے نوجوان کو چھوڑ دیا۔

بتاتے ہیں کہ شاہ گنج قصبہ رہائشی نوجوان کا مذکورہ محلہ رہائشی ایک لڑکی سے کافی دنوں سے معاشقہ چل رہا ہے۔اکثر نوجوان اپنی معشوقہ سے ملنے اس کے گھر آتا تھا جس پر محلہ والوں کو اعتراض تھا۔جمعرات کے روز بھی نوجوان معشوقہ سے ملنے جیسے ہی محلہ میں پہنچا مقامی لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور پٹائی کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کر نوجوان کو حراست میں لیکر تھانے چلی گئی۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نوجوان کے اہل خانہ سمیت لڑکی کے گھر والے تھانے پہنچ گئے اورعاشق جوڑے کی شادی کرنے کو راضی ہو گئے۔