Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 28, 2020

الہ آباد: سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وکلاء نے نکالا احتجاجی جلوس.

الہ آباد کے روشن باغ میں گذشتہ 17 دنوں سے خواتین احتجاجی دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں ۔ مقامی پولیس کی کوششوں کے بعد ابھی تک احتجاجی دھرنے کو ختم نہیں کیا جا سکا ہے
الہ آباد ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
الہ آباد کے روشن باغ میں جاری خواتین کے  احتجاجی دھرنے  کی حمایت میں وکلا برادری  بھی اب کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔الہ آباد ہائی کورٹ اور ضلع  کورٹ کے وکلا نے روشن باغ احتجاجی دھرنے کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف الہ آباد میں وکلا نے احتجاجی جلوس نکالا۔ ضلع کچہری سے نکلنے والے اس احتجاجی جلوس میں بڑی تعداد میں ہائی  کورٹ اور ضلع کورٹ کے  وکلا نے شرکت کی۔
احتجاج کر رہے وکلا نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جم کر نعرے لگائے اور اس قانون کو ملک کے آئین کے منافی قرار دیا ۔ احتجاج میں  شامل ہونے والے وکلا نے روشن باغ میں جاری خواتین کے احتجاجی دھرنے کے خلاف پولیس کی کار روائی کی بھی  پر زور مذمت کی ۔ وکلا کا کہنا تھا کہ جمہوری اور پر امن طریقے سے دھرنا دینے والی خواتین کو مقامی پولیس لگاتار ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ وکلا کا کہنا تھا کہ احتجاج میں شامل خواتین کے خلاف پولیس  غیر قانونی طریقے سے ایف آئی آر درج کر رہی ہے ۔ اس موقع پر وکلا نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف اپنے احتجاج کو جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ الہ آباد کے روشن باغ میں گذشتہ 17 دنوں سے خواتین احتجاجی دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں ۔
 مقامی پولیس کی کوششوں کے بعد ابھی تک احتجاجی دھرنے کو ختم نہیں کیا جا سکا ہے ۔ احتجاجی دھرنے میں شامل تقریباً ڈیڑھ سو افراد کے خلاف پولیس ایف آئی آر درج کر چکی ہے ۔ ان میں کئی خواتین  اور نوجوانوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ہائی کورٹ اور ضلع کورٹ کی وکلا کی طرف سے روشن باغ احتجاجی دھرنے کی حمایت کے اعلان سے دھرنے میں شامل خواتین کو اور بھی حوصلہ ملا ہے۔