Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 29, 2020

چوری کی موٹر ساٸیکل، زیورات ، ٹی وی و نقدی رقم سمیت دو شاطر چور گرفتار۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
==============================
بدلاپور تھانہ حلقہ کے کھجرن موڑ کے قریب سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر دو شاطر چوروں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے پاس سے چوری کی موٹرسائیکل،زیورات،ٹی وی سمیت دیگر سامان برآمد کیا۔
اس ضمن میں ایس پی دیہی سنجے رائے نے بتایا کہ پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر شاطر مجرموں کی تلاش میں کرائم برانچ اور پولیس ٹیم لگی ہوئی تھی کہ بدھ کی صبح مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ کئی چوروں میں ملوث رہے شاطر چور گروہ کے دو ممبر علاقہ میں موجود ہیں جو کہ کسی واردات کو انجام دینے کیلئے منصوبہ بنا رہے ہیں۔اطلاع ملتے سرگرم ہوئی پولیس نے محاصرہ کرتے ہوئے مذکورہ موڑ کے قریب سے دونوں کو گرفتار کر لیا۔پوچھ گچھ کے دوران انھوں نے اپنا نام سچن چوہان ولد وجے بہادر چوہان ساکن مرگوپور تھانہ آسپور دیوسرا ضلع پرتاپ گڑھ اور سوربھ گپتا ولد چھوٹے لال گپتا ساکن شاہ مل پور تھانہ جلالپور بتایا۔پولیس کے مطابق گروہ کے دو دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی چل رہی ہے۔پولیس نے ان کی نشاندہی پر چوری کئے گئے دو عدد موٹرسائیکل،طمنچہ،چاندی کے زیورات،ٹی وی،پرنٹر سمیت نقدی روپیہ برآمد کیا۔پکڑے گئے ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔