Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 20, 2020

اعظم گڑھ۔۔احتجاجی جلسہ کل(٢١ جنوری ٢٠٢٠)...تیاریاں زوروں پر ۔۔عوام میں جوش و جذبہ۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔۔/صداٸے وقت /نماٸندگان۔
=============================
شہریت ترمیمی قانون ، این پی آر و این آرسی کے خلاف مجوزہ احتجاجی مظاہرہ مورخہ ٢١ جنوری ٢٠٢٠ بروز منگل کے لٸیے تیاریاں زوروں پر ہیں ۔۔ضلع کے عوام میں کافی جوش و ولولہ ہے۔کربلہ کا میدان میں اس ٹھنڈ اور سرد ہواٶں کی پرواہ نہ کرتے ہوٸے ذمے داران و والنٹیرس ٹینٹ و کرسیوں کے انتظام میں لگے ہیں ۔۔آگ جلا کر لوگ سردی کا بھی مقابلہ کرتے ہوٸے نظر آرہے ہیں۔گاڑیوں کے پارک کے لٸیے   الگ الگ سمت سے آنیوالی گاڑیوں کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ  اس احتجاجی مظاہرہ میں ملی تنظیموں کے علاوہ سیاسی پارٹیاں  بھی شامل ہیں اور یہ ایک کل جماعتی احتجاجی مظاہرہ ہے 
اس سے قبل اعظم گڑھ ایک بار شہریت ترمیمیا قانون کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا تھا جسکو ہرا کی چنگی سے شروع ہوکر کلکٹریٹ تک جانا تھا مگر کچھ نا مساعد حالات کے تحت اسے تکیہ پر ہی ختم کردیا گیا اس کے باوجود بھی کچھ لوگوں پر مقدمات ہوٸے ۔دفعہ 144 کیوجہ سے پھر دوبارہ کوٸی احتجاجی مظاہرہ نہ ہوسکا۔۔۔اس سے اعظم گڑھ کے عوام میں مایوسی نظر آٸی۔۔۔٢٣ دسمبر و ٣ جنوری کو بلریا گنج میں مظاہرے کا اعلان ہوا مگر حکام نے اجازت نہ دی اور پروگرام کو ملتوی کیا گیا۔
ابھی گزشتہ دنوں نسواں انٹر کالج میں ایک کل جماعتی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں طے پایا کہ ٢١ جنوری کو کربلا کے میدان میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا چاہے حکام اجازت دے یا نہ دے۔۔۔اب اجازت بھی ملی اور تیاریاں بھی چل رہی ہیں۔
اعظم گڑھ کے دوران دراز علاقوں لالگنج ، جین پور۔بلریاگنج گنج۔مبارکپور۔پھولپور ۔ماہل سراٸمیر اور دیگر اضلاع مٸو اور جونپور سے بھی عوام شرکت کرنے والے ہیں۔
ضلع کے دیگر علاقوں سے ملنے والی خبروں اور شہر کے عوام کے جوش کو دیکھتے ہوٸے یہ کہا جارہا ہے کہ  مقام احتجاج ۔ کربلا کا میدان کافی چھوٹا ہوگا۔ 
کل جماعتی پروگرام ہونیکی وجہ سے سبھی پارٹیوں اور ملی تنظیموں نے اس پروگرام کی خوب تشہیر کی ہے۔اپنے کارکنان سے شرکت کی اپیل کی ہے۔۔۔سوشل میڈیا کا بھی خوب استعمال ہوا ہے۔ہینڈ بل و پوسٹر بھی شاٸع کٸیے گٸے ہیں۔
اس موقع پر ذمے داران نے عوام اور شرکاءٕ سے اپیل کی ہے کہ ہر قیمت پر امن بناٸے رکھیں ۔نہ خود مشتعل ہوں اور نہ ہی کس طرح کا اشتعال ہونے دیں۔