Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 20, 2020

جونپور والوں ! تم کب بیدار ہو گے ؟

از/اشرف شیرازی /صداٸے وقت 
==============================
جب سے مرکزی حکومت نےCAA , NRC ,NPR کا کالا قانون دونوں ایوانوں سے پاس کیا ہے؛ اس وقت سے لیکر آج تک برابر  ملک کے ہر گوشے میں احتجاج ہو رہا ہے اس کالے قانون کی مخالفت میں اٹھنے والی سب سے پہلی آواز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء اور طالبات کی رہی ہے ان لوگوں پر ظالموں نے ہر ممکن ظلم کیا لیکن پھر بھی وہ لوگ جمے رہے اس کے بعد یہ آواز وہاں سے چلتی ہوئی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جا ٹکراتی ہے جس نے پورے ملک میں ایک تحریک کی شکل اختیار کر لی  اور پھر شاہین باغ کی شاہینیوں نے اس کالے بل کی مخالفت کرتے ہوئے تقریباً ٣٨ واں دن گزار لیا ہے جو ہمہ وقت پورے جد وجہد کے ساتھ لگی ہوئی ہیں، اس ٹھنڈے موسم میں جب کہ ہم لوگ اپنے کمبلوں اور رضائیںوں سے باہر نہیں نکل رہے وہ شاہین صفت مائیں اور بہنیں اس کے مد مقابل جمی ہوئی ہیں اس کے بعد ایسے ہندوستان کے بہت سے علاقوں میں جگہ جگہ ایسا احتجاج چل رہا ہے جو بالکل شاہین باغ بنا ہوا ہے اور لکھنؤ کے گھنٹہ گھر پر بھی ہماری مائیں اور بہنیں  اس وقت اتری ہیں جب کہ یوپی پولیس حیوانیت کا ننگا ناچ دکھا چکی ہے ٢٠لوگ شہید بھی ہو گۓ تھے لیکن ان ماؤں اور بہنوں نے کسی چیز کی پرواہ کۓ بغیر ایک بار پھر سے احتجاج شروع کر دیا ہے ان لوگوں کے اترنے کے بعد یوپی پولیس نے ایک بار پھر حیوانیت کا ننگا ناچ دکھایا جسے لوگوں نے "یوپی پولیس چور" کا نعرہ دیا، پولیس والوں نے  ان لوگوں کے کھانے پینے اور جو کچھ اوڑھنے کیلئے لائ تھیں  اسے لیکر فرار ہو گئ بہر حال بتانا یہ نہیں تھا آپ لوگ تو اس سے بخوبی واقف ہی ہیں مجھے بس اتنا سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ یہ قوم جسے  قوم پرست کہا جاتا تھا    وہ مفاد پرست کیسے بن گئ .
 
اے جونپور والوں کیا ہم لوگ عورتوں سے بھی کمزور ہو گۓ ہو؟ کیا ہماری مائیں بہنیں احتجاج کریں اور ہم بزدلوں کی طرح گھروں میں بیٹھے رہیں ؟ کیا ہم لوگ اب اتنے بزدل ہو چکے ہیں کہ اپنے حق کیلئے لڑ نہیں سکتے اپنے حق کیلئے احتجاج نہیں کر سکتے؟  اگر ایسے ہی خاموش رہے اور گھروں میں بزدلوں کی طرح بیٹھے رہیں تو یہ مت بھولنا
جب آگ لگے گی تو گھر آئیں گے کئ زد میں
یہاں پر صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے

اب تو بیدار ہو جاؤ کیوں کہ اگر اب  خاموش رہیں گے تو آنے والی نسلیں گونگی پیدا ہوں گی جس کے ذمہ دار ہم خود ہوں گے اٹھو کمر باندھو اور میدان میں اترو کیوں کہ
یہ وقت نہیں ہے سونے کا
یہ وقت ہے لڑنے مرنے کا

✒اشرف شیرازی