Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 12, 2020

..........اور ہم فرقہ فرقہ کھیل رہے تھے

از/ محمد جاوید اختر ذکی / صداٸے وقت۔
============================
یہ بات تو طے ہے کی بھارت کے سیاستدانوں نے ملک کو بھنگار گھر میں تبدیل کر دیا ہے اور جتنے بھی غلاظت بھرے ذہن کے لوگ ہیں وہ ہمراہ کھڑے ہیں ان کے۔۔ان کی طرف داری کر رہے ہیں ۔۔۔۔یہ ۱۹۲۵ سے پلانگ کر رہے تھے اپنی زمین ہموار کر رہے تھے لوگوں کا برین واش کر رہے تھے زہر بھر رہے تھے۔۔۔ملک کی فضا کو آلودہ کر رہے تھے ۔۔۔۔۔اور ہم مسلمان رات بھر جلسہ کر کر چلا رہے تھے ۔۔فرقہ فرقہ  کھیل رہے تھے۔۔۔۔۔اور وہ ہر محکمے میں اپنے آدمی بھر رہے تھے ۔۔۔۔  
وہ تواریخ کو بدلنے کی سوچ رہے تھے۔۔۔۔۔اور ہم چائے کی دوکان پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔۔۔۔۔وہ صبح اٹھ کر تلوار اور ہتھیار چلانے کی مشق کر رہے تھے۔۔۔۔اور ہم صبح کی نماز قضا کر کے خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے تھے۔۔۔۔وہ اسپین اور اسرائیل اپنے لوگوں کو بھیج رہے تھے ۔۔۔اور آپ کو تعلیم سے دور کرکے آپ کو پنکچر بنانےکا ٹھیکہ دے رہے تھے۔۔۔۔اور آپ بھانڈ کی فلمیں دیکھ دیکھ کر انکی نقل کر رہے تھے۔۔۔۔آپ کو اندر سے کھوکھلا بنایا جا رہا تھا۔۔۔آپ خوش ہو رہے تھے علمی میدان سے فرار حاصل کر رہے تھے ۔۔۔خدا کے گھر کو ویران چھوڑ رہے تھے ۔۔اذان کے وقت بھی آپ خاموشی اختیار کر نے والے لوگ نہیں تھے۔۔۔جو لوگ تعلیم یافتہ تھے جو اپنے بچوں کو پڑھانے اور تعمیر کرنے میں پوری قوت خرچ کر رہے تھے ۔۔۔مسلم سماج ایسے میں انکا بھی مذاق اڑا رہے تھے ۔۔۔۔عارضی دولت کمانے کے لئیے گھر میں بچوں کی تعداد میں اضافہ کرتے چلے جا رہے تھے۔۔۔۔یہ اللہ کی نعمت ہے بس اسے لئیے جاو۔۔۔۔۔اور یہ وقت سر پہ آہی گیا ہے۔۔۔دیکھو کیا حالت ہے۔۔۔تمہارے ہی ملک میں ۔۔۔۔جمہوری ملک میں۔۔۔۔فقط اب آپ فیصلہ کریں 
میں غلط ہوں تو مجھکو سزا دیں آپ
اور اگر آپ کچھ فکر کرتے ہیں تو خود کا تجزیہ کریں
محمد جاویداختر ذکی خان