Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 11, 2020

جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں اپنی فوج تعینات کرنے سے انکار کردیا۔

جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں فوج بھیجنے کی امریکا کی درخواست مسترد کردی ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
=============================
نیوز ایجینسیوں  کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کانگ کیونگ نے سنیچر کو ملک کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان گفتگو میں کہا کہ جنوبی کوریا امریکا کا اتحادی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہر معاملے میں امریکا کا ساتھ دیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بھی ان معاملات میں ہے جن میں ہم امریکا کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بعض سیاسی مسائل بالخصوص مغربی ایشیا کے مسئلے میں سیئول اور واشنگٹن کے نظریات ایک نہیں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایران سے جنوبی کوریا کے روابط ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور اب بھی ہماری کوشش ہے کہ یہ روابط اسی طرح باقی رہیں۔جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت ہی اہم اور حساس علاقہ ہے جہاں دنیا کا ایک بٹا چھے تیل پیدا ہوتا ہے۔
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے یہ بیان سیئول میں امریکی سفیر ہیری ہیریس کے اس بیان کے جواب میں دیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ امید ہے ک مغربی ایشیا میں کشیدگی بڑھنے کے بعد جنوبی کوریا اپنے فوجیوں کو آبنائے ہرمز کے لئے روانہ کرے گا۔