Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 11, 2020

سی اے اے کے خلاف مظاہروں کے دوران مودی کا دورہ کولکتہ، گو بیک کے نعرے۔

کولکاتا ۔۔مغربی بنگال /صداٸے وقت /ذراٸع۔۔مورخہ ١١ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
ملک میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے کولکتہ کے دورے پر پہنچنے پر طلبا یونین نے سی اے اے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مودی واپس جاؤ کے نعرے لگائے
ذراٸع  کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کو ریاست مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر کولکتہ پہنچے جہاں مختلف طلبا یونین نے ان کے اس دورے کی مخالفت کی اور سی اے اے نیز این آرسی کے خلاف نعرے لگائے -

طلبا کے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف نعرے درج تھے -
اس موقع پر طلبا نے مودی گو بیک کے نعرے لگائے - مودی نے یہ دورہ ایک ایسے وقت کیا ہے کہ جب مغربی بنگال میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف روزانہ مظاہرے ہورہے ہیں - اس درمیان مرکزی حکومت نے پورے ملک میں دس جنوری سے سی اے اے کے نفاذ کا حکم جاری کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یہ قانون دس جنوری سے پورے ملک میں نافذ العمل ہے۔  مرکزی حکومت کا حکم نامہ ایک ایسے وقت جاری ہوا ہے جب پورے ملک میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں - مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ قانون آئین ہند کے خلاف ہے ۔
دوسری جانب متعدد ریاستوں نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ وہ اپنے یہاں سی اے اے نافذ نہیں کریں گی ۔