Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 13, 2020

مرکزی حکومت جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سراج مہدی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
======================
 آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سنیئر رکن سید سراج مہدی نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت موجودہ وقت میں جمہوریت کا گلا گھونٹنے میں مصروف ہے۔ آج کل ملک میں اس کی بہت سی مثالیں واضح طور پر نظر آرہی ہیں۔ مذکورہ باتیں انھوں نے پیر کے روز شہر کے شیعہ کالج میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہیں۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں بھاجپا کی لایسیوں کا جو بھی مخالفت کرتا ہے اسے ملک کا غدار کہا جاتا ہے اور جس شخص نے بی جے پی کی حمایت کی وہ ملک محبت کی مثال ہو جاتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی بدعنوان کیوں نہ ہو۔انھوں نے کہا کی حیدرآباد میں تین چندر بابو نائیڈو کی پارٹی کے ممبر ان پارلیمنٹ جو کروڑوں  روپے کی بدعنوانی کئے ہیں بھاجپا کا ساتھ دیتے ہی وہ بے داغ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے بی جے پی کواکثریت کے ساتھ اقتدار میں لایا ہے تو پھر اس کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ آج ملک کی ترقی رک گئی ہے۔ عوام ترقی اور نوکریاں چاہتے ہیں، دونوں نہیں مل رہا ہے۔ حکومت اس مسئلے پر بحث سے گریز کرتی ہے اور سوال کرنے پر ترقیاتی امور سے بھٹکانے کیلئے دوسرے مسائل پر بحث کرنا شروع کر دیتی ہے۔ مسٹر مہدی نے کہا کہ حکومت غلط پالیسی سے متاثر ہے اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کی سلامتی واپس لینے کے لئے کوشاں ہے۔ کانگریس نے ملک میں سب سے زیادہ شہادت دی ہے۔کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کی حفاظت ہٹانے کی کیوں ضرورت پڑی اس کا جواب حکومت کے پاس نہیں ہے۔آئندہ دو فروی کو جونپور میں سنیئر کانگریس لیڈروں کی میٹنگ کر فیصلہ لیا جائے گا جوپوروانچل سطحی ہوگا۔اس میٹنگ میں جمہوریت اور پارٹی کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ 2022میں پرینکا گاندھی کی قیادت میں حکومت کی تشکیل کیا جا سکے۔