Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 13, 2020

موٹر ساٸیکل سوار کو بچانے میں کار بے قابو ہوکر کھڈ میں گری۔۔۔تین افراد زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=======================
بدلاپور تھانہ حلقہ کے بھلواہی پٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل سوار کو بچانے میں ایک کار بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈے میں پلٹ گئی جس سے کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ایک کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔

اطلاع کے مطابق تیرا گاؤں رہائشی ایک کالج کے مینیجر ہریش چندر سنگھ 45،سروکھن پور رہائشی راجل سنگھ42 اور سرائے ترلوکی گاؤں رہائشی سونو سنگھ45 پیر کے روز اپنے دوست کے گھر سجان گنج ملاقات کیلئے گئے تھے۔دوپہر میں سجان گنج سے واپس لوٹتے وقت جیسے ہی کار مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی یکایک شاہراہ کنارے سے موٹرسائیکل سوار نکل آیا جس کو بچانے میں کار بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈے میں پلٹ گئی۔اس حادثہ میں کار میں سوار تینوں شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے سونو سنگھ کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔