Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 13, 2020

دو موٹر ساٸیکل کی سامنے سے تصادم کے نتیجے میں سوار شدید طور پر زخمی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (صداٸے وقت)۔
=======================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے فیض آباد روڈ واقع گؤ شالہ کے قریب گزشتہ دیر شب موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے ہوئی تصادم میں موٹرسائیکل سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

بتاتے ہیں کہ بینکرس کالونی رہائشی شیوم سریواستو 19ولد رمیش چندر سریواستو اور شیو منگل 50موٹرسائیکل سے گزشتہ شام کو کسی پروگرام میں شریک ہونے گئے تھے۔دیر شب واپس لوٹتے وقت جیسے ہی قصبہ کے مذکورہ مقام پر پہنچے سامنے سے آہی تیز رفطار موٹرسائیکل سے تصادم ہو گئی جس کے سبب میں دونوں شدید زخمی ہو گئے جبکہ دوسری موٹرسائیکل سوار زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دونوں کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔