Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 13, 2020

جونپور۔۔یونین الیکشن کی بحالی کو لیکر طلبہ کا بتدریج احتجاج۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
========================
شہر کے راجا کرشن دت پوسٹ گریجویٹ کالج میں طلبہ یونین انتخابات کے لئے طلباء کا بتدریج ہڑتال پیر کے روز تیسرے روز بھی جاری رہا۔پیر کے روز تحریک کر رہے طالب علموں کی حمایت میں سابق طلباء لیڈران نے پہنچ کر اپنی حمایت دی اور جلد طلبہ یونین کا انتخاب کرانے کی مانگ کی۔

طالب علم لیڈرآشیش یادو کی قیادت میں پیر کے روزبھوک ہڑتال پر بیٹھے طلباء نے کالج انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان ہونے تک یہ تحریک جاری رہے گی۔ ویر بہادر سنگھ پورانچل یونیورسٹی ریسرچ طلبہ یونین کے بانی / صدر ڈاکٹر برجیش یادو نے کہا کہ طلباء سیاست ملک کی سیاست کی نرسری ہے۔ ایسی صورتحال میں طلبہ یونین کا الیکشن ہونا چاہئے۔ اس کے بعد ڈاکٹر یادو نے کالج کے انتخاب افسر سے بات کی،جس پر انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ سے نامزدگی اور انتخاب کی تاریخ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ اجازت ملتے ہی طلباء یونین کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ پیر کے روز بھوک ہڑتال پر بیٹھے طالب علموں کو طلبہ لیڈرہرشیت سنگھ، سدھارتھ سنگھ، راگھویندر یادو، لکشمی کانت یادو، راہل یادو، مکیش یادو سمیت دیگر لیڈروں نے پہنچ کر اپنی حمایت پیش کی۔ اس موقع پر راہل یادو،سابق صدر بھیم یادو، ونود یادو، سچن یادو، نکھل رائے، شریش یادو، آدرش سنگھ، منیش یادو، اچھے یادو، راجو یادو، مکیش یادو،آشیش یادو، ابھینو یادو سمیت دیگر طالب علم موجود رہے۔