Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 8, 2020

بھارت بند کا اثر دوران دراز علاقوں میں ۔۔اعظم گڑھ کے لالگنج تحصیل میں دیا گیا ٩ نکاتی میمورینڈم۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔/٨ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
آج باٸیں بازو کی  پارٹیوں  اور ٹریڈ یونینوں کے آل انڈیا بند کے اعلان کا اثر بڑے شہروں کے علاوہ دوران دراز کے علاقوں میں بھی دیکھنے کو ملا۔بند  کے دوران  بھارتیہ کمونسٹ پارٹی بلاک لال گنج اعظم گڑھ نے اپنی 9 نکاتی مانگ محمّد مزمل زاہد علی اے .آئ .ایس .ایف .کی قیادت میں تحصیل دار لال گنج کے ذریہ صدر جمہوریہ کو دیا 
 .جسمیں جے .این .یو میں ہوئے طلبہ کے اوپر جانلیوا حملے کی مذمت کرتے ہوٸے منصفانہ جانچ کی بھی مانگ کی گئی .
 اس موقع پر دیپک یادو .گنگادین .رنجت کشیپ .چندر موھن .تیز بہادر سمیت کافی تعداد میں لوگ موجود تھے .
ان لوگوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر مورچے پر فیل ہے ۔اس کو طلبہ اور نوجوانوں کی فکر نہیں ۔۔ملک کی اقتصادی حالت کمزور سے کمزور تر ہوتی جارہی ہے۔