Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 16, 2020

چمپارن میں بھی شروع ہوگیا شاہین باغ جیسا دھرنا، سی اے اے کے خلاف احتجاج میں کلکٹریٹ کے سامنے بیٹھ گئے عوام۔

 دہلی کے شاہین باغ کی طرح چمپارن کے بتیا میں بھی غیر معینہ مدت کے لیے یے نوجوانوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ یہ احتجاج سی اے اے این آر سی اوراین پی آر کے خلاف ہے۔
چمپارن /صداٸے وقت /ذراٸع/
=============================
بہار کے چمپارن میں١٥ جنوری ٢٠٢٠ء بروز بدھ سے ضلع ہیڈکوارٹر شہر بتیا میں کلکٹریٹ کے سامنے این آرسی کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا پر بیٹھنے والوں میں کل ہند جمعیت اہل حدیث کونسل کے صدر رضوان ریاضی، مقامی امیر جماعت اسلامی مولانا حسن معاویہ ندوی، این سی پی کے ڈسٹرکٹ سکریٹری پرویز عالم، سرور عالم مجھولیا، پروفیسر شمیم افضل، تنظیر عالم، رویندر روی، کرانتی جی، جمعیت علماء کے رکن مولانا نجم الدین قاسمی، عامر عرفات قاسمی، ضیاء الحق، ڈاکٹر کلام الدین، سفیر جمال، ایڈوکیٹ عامر اختر اور ضلع کے مختلف مذاھب کے افراد سر فہرست ہیں۔
مولانا رضوان ریاضی نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین باغ کی خواتین سے ہمیں حوصلہ ملا ہے اور جب تک سرکار قانون واپس نہیں لے گی ہم دھرنا پر بیٹھے رہیں گے۔