Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 16, 2020

ومی انسانی حقوق کمیشن کی ٹیم نے جامعہ کے طلباءاور سیکورٹی اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیا۔

قومی انسانی حقوق کمیشن کی ٹیم نے جامعہ کے طلباءاور سیکورٹی اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیا
نئی دہلی،16جنوری 2020 /صداٸے وقت /ذراٸع۔
===============================
 قومی انسانی حقوق کمیشن کی ٹیم نے آج جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گزشتہ دنوں ہونے والی پولیس کارروائی تحقیقات کے لئے وہاں کے سکیورٹی اور کچھ طالب علموں کے بیانات قلم بند کیا ہے۔ جامعہ کے طالب علموں کے ذریعے سی اے اے اوراین آر سی کی مخالفت میں کئے جا رہے دھرنا مظاہرے کے دوران ہونے والی تشدد کے بعد دہلی پولیس نے کیمپس میں گھس کر کارروائی کی تھی۔ جس میں طالب علموں سمیت بہت سے لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی ملک بھر میں پولیس کی کارروائی پر سوال کھڑے کئے جا رہے ہیں۔ جامعہ کے طالب علموں کے حمایت میں ملک بھر کے کئی یونیورسٹیوں میں بھی مظاہرہ کیا گیا ہے۔
اس دوران این ایچ آر سی نے اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی ٹیم جامعہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ این ایچ آر سی کی ٹیم گزشتہ 3 دنوں سے جامعہ میں ہونے والی پولیس کارروائی کی معلومات تیار کرنے کے لئے وہاں کے اساتذہ، طالب علموں، سکیورٹی، اکیڈمک اور نان اکیڈمک اسٹاف سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور ان کے بیان قلم بند کر رہی ہے۔ جامعہ انتظامیہ نے بھی پولیس کی اس کارروائی کی مخالفت کی تھی اور پولیس پر کارروائی کے لئے عدالت کا سہارا لیا ہے۔ جامعہ میں ہونے والی پولیس کارروائی کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران جامعہ کی مسجد اور لائبریری کو بھی نشانہ بنایا تھا جس کو لے کر دہلی پولیس پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ این ایچ آر سی کی ٹیم گزشتہ 3 دنوں سے جامعہ کے اکیڈمک اسٹاف کے ساتھ ساتھ طالب علموں اور وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں سے بات چیت کرکے حقیقت جاننے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ٹیم کو جامعہ میں ہونے والی بربریت کی مکمل کارروائی کے بارے میں تفصیل سے بتائی جا رہی ہے۔اس ساتھ ہی طالب علموں کے اوپر پولیس کے ذریعے کئے گئے حملے کے بارے میں بھی معلومات دی جا رہی ہے اور علاج سے متعلق کاغذات بھی دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ ٹیم نے مسجد اور لائبریری کا بھی معائنہ کیا ہے۔