Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 16, 2020

شہریت قانون اور این بی آر کے خلاف ارریا میں جمع ہوئے لاکھوں لوگ۔ جگنیش میوانی اور لدیدہ فرزانہ سمیت اہم شخصیات کی شرکت۔

ارریہ: (معراج خالد)۔/صداٸے وقت /ذراٸع/16 جنوری 2020
=============================
 سرکار جب ہر طرف سے ناکام ہو جاتی ہے تو انگریزوں کے بتائے اس طریقے پر عمل پیرا ہو جاتی کہ “پھوٹ ڈالو راج کرو” آج موجودہ مرکزی سرکار وہی کر رہی ہے ملک ہر طرح سے بد حال ہے نوجوان بے روزگار ہیں بجائے انہیں روزی دینے کے انہیں سڑک پر لا کھڑا کیا وہ اپنی مشن میں بہت تیزی سے کام کر رہی ہے وہ اپنے ہندو راشٹر کے منصوبے کو کامیاب کرنا چاہتی ہے آج ہم یہ عہد کر لیں جب تک ہم زندہ رہیں جمہوریت کو زندہ رکھیں گے جمہوریت کو بچانے میں اگر اپنی جان بھی قربان کرنی پڑے تو اس کیلئے بھی تیار رہیں گے ان خیالات کا اظہار گجرات کے وڈگام حلقے سے رکن اسمبلی و معروف سیاست داں جگنیش میوانی نے آزاد اکیڈمی ارریہ کے میدان میں منعقدہ سی اے اے این آر سی و این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں جم غفیر سے خطاب میں کی انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی ہندو مسلمان کی نہیں یہ لڑائی سرکار بنام جمہوریت کی ہے یہ لڑائی ساورکر بنام امبیڈکر کی ہے

لدیدہ فرزانہ سماجی کارکن و طالبہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنی خطاب میں کہا کہ جب تک جسم میں ایک بھی قطرہ خون کا باقی ہے ہم ہندوستان کی آئین کو بچانے کی لڑائی لڑتے رہیں گے ہمارے آباء واجداد نے ایک لڑائی لڑی تھی آزادی حاصل کرنے کیلئے ہم لڑیں گے اس آزادی کو بچانے کیلئے
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی طالبہ پرینکا بھارتی نے ملک کے وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جس کو ہندوستان کی عدالت نے گجرات سے تڑی پار کردیا وہ اب فیصلہ کرے گا کہ کون ہندوستان میں رہے گا کون نہیں ؟

حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے ملک کے عوام کی ذہن کو بھٹکانا چاہتی ہے حکومت اور اس کے کارندے چاہتے ہیں کہ جس طرح ہم جاہل ہیں اسی طرح دیش بھی جاہل رہے تبھی تو ہماری حکومت بنے گی اسی منصوبے پر چلتے ہوئے حکومت اپنے غنڈوں کے ذریعہ تعلیمی اداروں پر حملہ کروا رہی ہے

اس پروگرام سے بھیم آرمی کے منوج بھارتی و جامعہ کی طالبہ چندا یادو گجرات سے تشریف لائے سماجی کارکن دیو دیسائی نے عوام سے خطاب کیا اس کے علاوہ مقامی علماء کرام و دانشوران نے حکومت کے گھناونے منصوبے کی پول عوام کے سامنے کھولنے کا کام کیا.