Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 7, 2020

ہاٸی ٹینشن تار کے گرنے سے خاتون کی موت۔۔۔!

جون پور...اتر پردیش (نماٸندہ)۔
==========================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے شیوپور گاؤں میں منگل کے روز کھیت میں پانی بھرنے گئی ایک خاتون پر ہائی ٹنشن تار ٹوٹ کر گر گیا جس کے سبب میں خاتون شدید طور پر جھلس گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے تار کو ہٹا کر خاتون کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی سنگیتا یادو40اہلیہ دھیریندر یادو منگل کے روز ایک گیہوں کے کھیت میں پانی بھرنے کیلئے پائپ پھیلا رہی تھی۔بتاتے ہیں کہ پائپ پھیلانے کے دوران کھیت سے گزر رہا ہائی ٹنشن کا تار ٹوٹ کر خاتون پر گر گیا جس کے سبب میں وہ جھلسنے گئی۔چیخ پکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد تار کو ہٹا کر خاتون کو علاج کیلئے کمیونٹی صحت مرکز مڑیاہوں میں لے آئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردر قرار دے دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔خاتون کی موت سے کنبہ میں کہرام مچ گیا ہے۔