Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 7, 2020

بڑھے چلو ! بڑھے چلو ۔۔۔۔۔۔۔



از/(اسعد اعظمی)/صداٸے وقت 
=============================

سنگھیوں کی ساری تدبیریں الٹی پڑتی دکھائی دے رہی ہیں اسی لیے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں
وہ تو سمجھ رہے تھے کہ ہندو راشٹر کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کا سارے ہندو استقبال کریں گے اور ہمارے پیچھے چلنے کے لیے دوڑ لگا دیں گے.

لیکن
ایسا کچھ نہ ہوا
بلکہ اس کے بر عکس ہوگیا. ایک بڑی تعداد نہ یہ کہ اس اقدام سے غیر مطمئن نظر آئی بلکہ اس کی مخالفت پر آمادہ ہو گئی.
تقریباً ایک ماہ سے ملک کا نقشہ ہی بدلا ہوا ہے.
پورب سے پچھم تک اور شمال سے جنوب تک لوگ مخالفت پر آمادہ ہیں.
شاہ جی کچھ زیادہ پریشانی میں مبتلا نظر آرہے ہیں حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اپنی تائید کے لیے نمبر جاری کر رہے ہیں اور بھکت لوگ اس نمبر کو پھیلانے کے لیے گندگی کی گہرائی میں اتر گئے ہیں.
جے این یو کا حملہ بھی اسی مایوسی اور بوکھلاہٹ کو درشاتا ہے.

اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی مثبت کوششیں جاری رکھیں اور زمین پر کام کرنے کے ساتھ آسمان والے سے بھی تعلق مضبوط کریں.  7/01/2020