Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 7, 2020

جے این یو تشدد۔۔۔ہندو رکشا دل کا قبول جرم ایک سازش !!!


از/غلام رسول قاسمی /صداٸے وقت ۔
=============================
ہندو رکھشا دَل تنظیم نے جے این یو  میں حملے کی ذمہ داری جو قبول کی ہے اس کے پس پردہ اے بی وی پی( اکھِل بھارتیہ وِدھارتی پریشد All Indian Student Council)) کو بچانے کی پوری کوشش ہے، اس تنظیم کی غنڈہ گردی کئی سالوں سے مختلف یونیورسٹیوں میں ہوتی رہی ہے لیکن اس بار معاملہ سب سے الگ ہے، اگر سپریم کورٹ دیانتداری کا ثبوت دیتا ہے تو اے بی وی پی پر پابندی یقینی ہے ، آر ایس ایس(راشٹریہ سوائم سیوک سَنگھ) کی علحدہ ناموں سے کئی ایک تنظیمیں ہیں لیکن ہیں سب ایک ہی، اس لیے آر ایس ایس نے ساری ذمہ داری اب ہندو رکھشا دَل کو قبول کرنے اور ویڈیو جاری کرنے کا حکم دیا ہے چنانچہ مذکورہ تنظیم کے ویڈیو جاری کرتے ہی ہم مسلمان بھی اس سازشی ویڈیو کی تشہیر کر رہے ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کو تقویت دے رہے ہیں. جرم جس نے کیا اگر وہ الزام قبول کرے تو بات کچھ اور تھی.

غلام رسول قاسمی