Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 7, 2020

مرحومہ ساٸمہ خان کی یاد میں لاٸنس کلب کے زیر اہتمام معذور بچوں میں گرم کپڑے تقسیم۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
==============================
مرحوم سائمہ خان کی یاد میں منگل کے روز سماجی ادارہ لائنس کلب کی جانب سے شہر کے رچنا خاص معذور اسکول میں 74بچوں کو گرم پکڑے تقسیم کیا گیا۔
پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر چھتیج کمار نے کہا کہ انسان کی خدمت کرنا ثواب کا کام ہوتا ہے،خاص کر معذور لوگوں کی خدمت سے من اور روح دونوں کو سکون ملتا ہے۔انھوں نے معذوروں کو معاسرے کے مرکزی دھارے میں جوڑنے کیلئے انھیں ووٹر بنانے پر زور دیا۔کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی نے کہا کہ 23دسمبر سے 22جنوری تک ووٹر فہرست بنانے کا پروگرام چلر ہا ہے۔اس کیلئے 18سال کی عمر مکمل کر چکے شہری اپنے بی ایل او سے رابطہ کر فارم بھر کر ووٹر فہرست میں نام درج کرائیں،خاص کر معذوروں کو ووٹر بنانے میں اہم کردار ادا رکریں۔اس موقع پر ستروگھن موریہ،ڈاکٹر اجیت کپور،ارون ترپاٹھی،سدھارتھ موریہ،مہیندر سیٹھ،رام کمار ساہو،نسیم اختر،سنیل گپتا،سچن یادو،سنجے سریواستو،اشوک موریہ،سنجے سنگھانیہ،رنجیت سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آخر میں پروگرام کنوینر شکیل احمد نے آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔