Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 7, 2020

آوارہ جانوروں سے پریشان تحصیل کے وکلإ نے کیا احتجاج۔ایس ڈی ایم کو میمورینڈم۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
==============================
مچھلی شہر تحصیل علاقہ میں آوارہ جانوروں سے فصلوں کے ہو رہے نقصان سے مشتعل وکلاء نے منگل کے روز وکلاء یونین کے صدر پریم بہاری یادو کی قیادت میں ایس ڈی ایم کا گھیراؤ کرتے ہوئے میمورنڈم سونپا۔اس دوران وکلاء نے ایس ڈی ایم سے کہا کہ مسائل کا فوری تصفیہ نہیں کیا گیا تو وکلاء کام کا بائیکاٹ کر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
وکلاء نے میمورنڈم میں کہا کہ تحصیل میں تمام وکیل کسان کنبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان دنوں کنور پور، بٹنہت، جوڈؤ پور، چوکی خورد، پواراں سمیت تمام گاؤں میں آوارہ جانور کسانوں کی فصلیں اور سبزیوں کو برباد کر رہے ہیں،ساتھ ہی کسانوں کے پالتو جانوروں پر بھی حملہ کر دیتے ہیں۔آوارہ جانوروں کے خلاف مہم چلا کر انھیں گؤ شالا میں بھیجا جائے۔وکلاء کی شکایت سن ایس ڈی ایم امیتابھ یادو نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کا جلد تصفیہ کر دیا جائے گا۔انھوں ن کہا کہ سبھی آوارہ جانوروں کی شماری کرائی جا چکی ہے۔کوئی کسان اپنے مویشی کو آوارہ چھوڑتا ہے تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ سبھی گاؤں میں عارضی گؤ شالا قائم کیا جا رہا ہے جس میں آوارہ جانوروں کو رکھنے کا فرمان حکومت نے جاری کیا ہے۔اس موقع پر اجے کمار سنگھ،اشوک کمار سریواستو،اندو پرکاس سنگھ،بھارت لال،لالجی یادو،ونے پانڈے،ستی رام یادو،راجا رام،وریندر بھاسکر،امت سنگھ سمیت دیگر وکلاء موجود رہے۔