Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 7, 2020

تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے موٹر ساٸیکل سوار دو افراد شدید زخمی۔۔دوران علاج ایک کی موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
==============================
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے گورینی بازار میں جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر تیز رفطار ٹرک کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ٹرک کو قبضہ میں لے لیا۔

اطلاع کے مطابق اعظم گڑھ ضلع کے دیدارگنج تھانہ تحت پلتھی گاؤں رہائشی مکیش گوتم 30اپنے دوست ماہل رہائشی ڈاکٹر سونو یادو 29کے ساتھ موٹرسائیکل سے گزشتہ روز شہر کوتوالی حلقہ میں کسی پروگرام میں شرکت کیلئے آیا تھا۔منگل کے روزدونوں واپس جانے کیلئے موٹرسائیکل سے نکلے تھے کہ جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے سامنے سے آرہی تیز رفطار ٹرک نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ادھر حادثہ ہونے کے بعد پہنچے مقامی لوگوں نے مقامی تھانے پر اطلاع دیتے ہوئے دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے مکیش گوتم کو مردہ قرار دے دیا جبکہ سونو کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ٹرک کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔