Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 7, 2020

طلباء کی حمایت میں جےاین یو پہنچیں اداکارہ دیپکا پادوکون، احتجاج کو کی حمایت۔

نئی دہلی: ۔صداٸے وقت /ذراٸع۔/7 جنوری 2020
=============================
دہلی میں  واقع جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں دو دن پہلے کیمپس میں طلباء پرہوئے حملے کے بعد کچھ بالی ووڈ ستارے ان کی حمایت میں اترے  ہیں۔ ان دنوں اپنی فلم 'چھپاک' کے پرموشن کے لئےدہلی میں ہی موجود دیپکا پادوکون نے بھی جے این یوکے طلبہ وطالبات کی حمایت کی ہے۔ ایسے میں دیپکا پادوکون منگل شام کوجے این یوکیمپس پہنچیں اورطلباء سے ملاقات کی۔

اداکارہ دیپکا پادوکون کے جے این یوکیمپس میں پہنچنے کوویڈیو بھی جاری ہوا ہے۔ اس میں نظرآرہا ہے کہ وہ طلباء کے درمیان موجود ہیں۔ اس دوران طلباء جوش میں ہیں اور 'جے بھگت سنگھ- جے بھیم' کے نعرے لگا رہے ہیں