Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 22, 2020

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد۔۔۔۔جاگو۔۔۔جاگو۔

از/ خالد انور پورنوی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
============================= 
عدالت عالیہ کی طرف سے آج جو فیصلہ سامنے آیاہے_اس سے زیادہ ان سے توقع بھی ہم نے نہیں کی تھی_جب ہماری چیخیں انہیں سنائی نہیں دے رہی ہیں_تو سرکار کو مزید چار ہفتوں کی مہلت دینے کی ضرورت ہی کیاہے؟
ریاست بہار میں امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے آج کل جماعتی مٹینگ بلائی_اور ایک متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے واضح کردیاکہ ہم سی اے ایکٹ کے ساتھ_این آرسی اور این پی آر کی بھی مخالفت کرتے ہیں_اس میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے نمائندگی ہوئی تھی_جمعیة علماءبہار کی جانب سے اس کے جنرل سکریٹری جناب مولانا محمدناظم صاحب شریک ہوئے_مٹینگ کے بعدامیر شریعت جناب مولانا سیدمحمدولی رحمانی صاحب نے پریس کانفرنس میں بہت ہی واضح انداز میں قرارداد سے سرکار کوواقف بھی کرایا_جو واقعة ایک اچھی شروعات ہے_
ملک بھر کی تمام ریاستوں میں ایسی کوششیں کی جانی چاہئیے_بھارتیہ جنتاپارٹی آج اگر اقتدار میں ہے تو اس کامطلب یہ نہیں ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہے_قانون سب کے لئے برابر ہے_اور اس کاپالن کرنابھی سب کے یکساں ہے_ہمیں جو آئین اس ملک نے 1947 میں دیاہے_اور جس کی بنیاد پر اس ملک کو سیکولر اسٹیٹ کہاگیا_اس سے چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے_سی اے کی مخالفت ہم بھارت کے لوگ اسی لئے کررہے ہیں کہ یہ بھارت کی سبھیدان کے براہ راست کے خلاف ہے_
اس کے باوجود انصاف وقانون کے سب سے بڑے کورٹ نے  آج جو  فیصلہ دیاہے اس نے ہمیں نئی زندگی دی ہے کہ اب اگر سوئے تو پھر اٹھ نہیں پاؤگے_جاگو_جاگو_جاگو_ 
انقلاب_زندہ باد_انقلاب_زندہ باد
جس میں نہ ہوں انقلاب موت ہے وہ زندگی
راہ امم کی حیات کشمش انقلاب
خالدانور پورنوی