Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 28, 2020

کانگریس پسماندہ سیل کی میٹنگ کا انعقاد۔

جون پور...اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
===================
کانگریس پسماندہ سیل کی اہم میٹنگ ضلع دفتر پر منگل کے روز پارٹی کے ضلع صدر فیصل حسن تبریز کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں پسماندہ سیل کے قومی کنوینر انل کمار سینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے پسماندہ طبقے کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کی قیادت میں تنظیم کو مضبوط بناتے ہوئے آئندہ2022کے انتخاب میں پسماندہ طبقے کا کردار بہت اہم ہوگانھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت

پسماندہ طبقے کو پوری طرح سے نظرانداز کرتے ہوئے مہنگائی،بیروزگاری کا بوجھ دے دیا ہے جس پر جدوجہد کرتے ہوئے عوام کو اس چنگل سے نکالنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ صوبے کی انچارج پرینکا گاندھی غریبوں کے حق کیلئے لڑائی لڑ تے ہوئے ان کے اعزاز اور حق کو طے کیا ہے۔پسماندہ طبقے کو تنظیم سے جوڑتے ہوئے نئی سمیت دینے کیلئے ہر کارکنان کو محنت کرنی ہے۔اس موقع پر سابق صدر لالجی چوہان،راکیش سنگھ،دھرمیندر نشاد،اعظم زیدی،آنند سیٹھ،ڈاکٹر نند لال چوہان،مہیندر،شیو مشرا،مدن مراری بند،وجے بہادر یادو،امتیاز احمد،امت تیواری،انل سونکر،نیرج رائے،منیش دوبے،رام سنگھ،نثار الہی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔میٹنگ کی نظامت پریم نرائن یادو نے کیا۔