Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 28, 2020

عدنان سمیع کو پدم شری تو پاکستانی مسلمانوں کو پناہ کیوں نہیں؟۔۔۔۔۔۔مایاوتی۔

عدنان سمیع کو پدم شری دینے کے اعلان کے بعد سے ہی اس پر سیاست تیز ہوگئی ہے اور اپوزیشن پارٹیاں حکمراں جماعت پر سوال کھڑی کررہی ہیں۔
لکھنؤ۔اتر پردیش/صداٸے وقت /ذراٸع۔
=============================
 بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو  ہندوستان کی شہریت اور پدم شری سے نوازنے کے بعد حکومت سے سوال پوچھا ہے کہ وہ باقی ظلم وزیادتی کے شکار مسلمانوں کو شہریت کیوں نہیں دے سکتی؟۔ بی ایس پی سپریمو نے منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ’’پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو جب بی جے پی حکومت شہریت اور پدم شری اعزاز سے بھی نواز سکتی ہے تو پھر ظلم وزیادتی کے شکار پاکستانی مسلمانوں کو وہاں کے ہندو، سکھ، عیسائی وغیرہ کی طرح سی اے اے کے تحت پناہ کیوں نہیں دے سکتی ہے۔ لہذا مرکزی حکومت سی اے اے پر دوبارہ غور وخوض کرے تو بہتر ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ عدنان سمیع کو پدم شری دینے کے اعلان کے بعد سے ہی اس پر سیاست تیز ہوگئی ہے اور اپوزیشن پارٹیاں حکمراں جماعت پر سوال کھڑی کررہی ہیں۔ کانگریس نے اسے مودی حکومت کی چمچہ گیری کا فائدہ تو این سی پی نے 130 کروڑ ہندوستانیوں کی بے عزتی سے تعبیر کیا ہے۔ تو وہیں، مہاراشٹر نونرمان سینا نے بھی سمیع کو پدم شری دینے کی مخالفت کی ہے۔
کانگریس ترجمان جےویر شیر گل نے ٹوئٹ کیا کہ کارگل کے جانباز ثناءاللہ کو درانداز قرار دیا گیا جبکہ سمیع کو پدم شری سے نوازا جارہا ہے جن کے والد نے پاکستانی فضائیہ میں رہ کر ہندوستان کے خلاف گولہ باری کی تھی؟۔