Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 23, 2020

دیار شبلی سے بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں بلند ہوٸی ایک پرزور آواز۔



اس سیاہ قانون کے خلاف اکبر چچا کا مودی کو کھلا پیغام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بطور خاص احتجاج میں شرکت کے لٸیے اعظم گڑھ سے دہلی کا سفر۔
٩٢ سال کی عمر۔۔پیروں میں کمزوری۔۔۔وہیل چیٸر کا سہارا۔۔۔۔۔مگر عزم فولادی۔
==============================
نٸی دہلی /صداٸے وقت /از محمد معاذ اعظمی۔/ ٢٣ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
اعظم گڑھ کے مردم خیز ومعروف گاؤں  بندول  ( علامہ شبلی کا آباٸی وطن ) کے سب سے ضعیف العمر شخص جناب اکبر چچا نے آج 
شاہین باغ میں ملت کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کا حوصلہ بڑھایا.واضح رہے کی چچا کی عمر اس وقت تقریبا 92 سال  ہے اور گرنے کی وجہ سے دونوں پیر  کافی کمزور ہوچکے ہیں۔ اس وقت وہ وہیل چیر پر ہیں پھر بھی  آپ بندول. اعظم گڑہ سے دہلی کا مشکل سفر طےکرکے شاہین باغ پہنچے اور اپنی بٹیوں اور بہنوں کی حوصلہ افزائ کرنے کے بعد  انٹرویو  دیا جس میں آپ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک مودی حکومت اس کالے قانون کو واپس نہیں لے لیتی تب تک ہم یہاں سے واپس نہیں جائیں گے 

چچا اکبر شاہین باغ میں

.آپ کا شمار جماعت اسلامی کے متحرک کارکنوں میں  ہوتا ہے ۔  ایمرجنسی کے زمانے آپ نے جمہوریت کے محافظ کی حیثیت سے اپنی آواز بلند کی  جسکی وجہ سے آپ کو 6 مہینہ قید بامشقت بھی جھیلنی پڑی.اللہ تعالہ ان کے اس حوصلے کو قبول فرمائے اور اجروثواب کا مستحق بنائے آمین

محمد معاذ اعظمی.بندول