Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 16, 2020

٣١ ویں قومی روڈ سیفٹی کے متعلق بیداری کے تحت نکڑ ڈرامہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
==============================
31 ویں قومی روڈ سیفٹی ہفتہ کے چھٹے روز روڈ سیفٹی سے متعلق بیداری کے لئے ضلع کے مختلف چوراہوں، اے آر ٹی او دفتر اور روڈ ویز احاطے وغیرہ میں نکڑ ڈرامہ کا اہتمام کیا گیا۔ ڈرامہ فرینڈز ڈانس ٹرسٹ کے سلمان شیخ اور ان کے ساتھیوں نے پیش کیا۔ جس کے ذریعہ عوام کوپیغام دیا گیا کہ ڈرائیونگ کرتے وقت شراب نوشی کرنا جرم ہے، دو پہیا چلاتے وقت ہیلمٹ استعمال کریں، فور ویلر چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں ساتھ ہی گاڑی چلاتے ہوئے فون کو استعمال نہ کریں۔ڈرامہ کے زریعے پیغام دیا گیا کہ گاڑی چلانے سے قبل سبھی ضروری کاغذات کو پانے پاس رکھیں اور بغیر لائسنس کے گاڑی کو نہ چلائیں۔اس دوران اسسٹنٹ ڈویڑنل ٹرانسپورٹ افسر (انفورسمنٹ) یو بی سنگھ نے لوگوں سے اپیل کیا کہ وہ دو پہیا چلاتے وقت ہیلمٹ استعمال کریں، چار پہیا چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں۔ڈویڑنل انسپکٹر (ٹیکنیکل) اشوک کمار سریواستو نے کہا کہ کہ زندگی انمول ہے کیونکہ آپ کے کنبہ کی زندگی آپ کی زندگی سے وابستہ ہے لہذا سڑک کی حفاظت کے اصولوں پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔ اس سلسلے میں ٹی ایس آئی ونود سنگھ نے ڈرائیوروں سے اپیل کیا کہ وہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے سڑک کی حفاظت کے اصولوں پر عمل کریں۔ مذکورہ ڈرامہ میں اسسٹنٹ ڈویڑنل ٹرانسپورٹ آفیسر (ایڈمنسٹریشن) ایس پی سنگھ، ریاستی ملازم یونین کے صدرراکیش کمار سریواستو کے ساتھ اے آر ٹی او دفتر کا تمام عملہ اور تمام ٹریفک اہلکار موجود رہے۔