Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 16, 2020

محمد فیض کانگریس ضلع اقلیتی سیل کے ناٸب صدر نامزد۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=============================
ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر ریاض احمد نے جمعرات کے روز پارٹی کے فعال رکن محمد فیض کو ضلع نائب صدر کے عہدے پر نامزد کیا ہے۔
شہر کے سکھی پور میں منعقدہ پروگرام میں اقلیتی سیل کے قومی صدر ندیم جاوید کے دفتر پرہوئی میٹنگ کے بعد فیصلہ لیتے ہوئے مسٹر احمد نے کہا کہ کانگریس کے ترنگا پرچم کو مضبوط بنانے کا کام اور 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے محمد فیض کو ضلع نائب صدر بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امید کیا کہ مسٹر فیض پارٹی کے نظریات اور پالیسیوں کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے کام کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر نے مسٹر فیض کو کاغذات نامزدگی دیا جس پر وہاں موجود لوگوں نے ان کا گلپوشی کر مبارکباد پیش کیا۔ اس موقع پر ریاستی سکریٹری پسماندہ سیل قلندر بند، دفتر انچارج فہیم خان، شہر صدر شاہنواز، صدام شمشاد، محمود خان، کیف بارش، گلنواز احمد، راج یادو، سورج یادو، ساگر موریہ، ثمر یادو، انوراگ سنگھ، نند کشور پانڈے، عبد اللہ خان،آصف، مونٹی انصاری، گولو موریہ، زاہد منصوری سمیت درجنوں کارکن موجود رہے۔