Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 16, 2020

صرافہ کی دکان سے لاکھوں کی چوری۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نماٸندہ)۔
=============================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے پالی بازار میں گزشتہ شب صرافہ کی دکان میں پٹیا ہٹا کر داخل ہوئے چوروں نے لاکر توڑ کر اندر رکھا لاکھوں روپے کے زیورات چوری کر فرار ہو گئے۔چوری کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ڈاگ اسکوائڈ کی مدد سے چوروں کی تفتیش کرائی لیکن کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق کوتوالی حلقہ کے اوریلا گاؤں رہائشی منیش سیٹھ کی مذکورہ بازار میں جونپور۔مرزاپور شاہراہ پر نریش صرافہ نامی دکان ہے۔روزانہ کی طرح گزشتہ شب بھی وہ دکان بند کر گھر چلا گیا۔بتاتے ہیں کہ دیر شب حوصلہ بلند چوروں نے دکان کی چھت سے پٹیا ہٹاکر اندر داخل ہو گئے اور آلماری توڑ کر اندر رکھا تقریبا7لاکھ روپے کے سونے چاندی کے زیورات سمیت سی سی ٹی وی باکس بھی اٹھا لے گئے۔جمعرات کے روز دکان مالک جب دکان کھولنے پہنچاتو اندر کا بکھرا ہوا سامان دیکھ اس کے ہوش اڑ گئے۔آلماری سے غائب سامان دیکھ اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ڈاگ اسکوائڈ کو بلا کر جانچ شروع کرائی۔اسنیفر ڈاگ تفتیش کے دوران مذکورہ بازار سے چار کلو میٹر دور تک رام پور ندی گاؤں کی سرحد تک گیا لیکن پولیس کے ہاتھ کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔پولیس نے متاثر کی تحریر پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔