Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 12, 2020

سلطان قابوس کی وفات پر ١٣ جنوری کو ملک میں سوگ کا اعلان۔


عمان کے سلطان کی موت کے معاملے میں حکومت ہند نے ایک دن کا سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ کل یعنی 13 جنوری کو پورے ملک میں سوگ منایا جائے گا۔ ہندوستان میں قمی پرچم نصف لہرایا جائے گا یعنی جھنڈے کو آدھا جھکا دیا جائے گا
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /١٢ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
عمان کے سلطان کی موت کے معاملے میں حکومت ہند نے ایک دن کا سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ کل یعنی 13 جنوری کو پورے ملک میں سوگ منایا جائے گا۔ ہندوستان میں قومی پرچم نصف لہرایا جائے گا یعنی جھنڈے کو آدھا جھکا دیا جائے گا۔ وہیں سرکاری سطح پر کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔ عمان کا قومی پرچم بھی چالیس دن تک سرنگوں رہے گا۔ عمان میں تین دن سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سلطان بن قابوس کی تعلیم وتربیت ہندوستان میں ہی ہوئی تھی۔
خلیجی ملک عمان پر پچاس سال تک حکمرانی کرنے والے سلطان قابو س کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ اُناسی برس کے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ سلطان قابو س نے مہر بند لفافے میں اپنا وصیت نامہ چھوڑا ہے۔ خلیجی ممالک کے خطے میں لمبے عرصے تک حکمرانی کا ریکارڈ رکھنے والے قابو س کچھ عرصے سے علیل تھے ۔اپنے والد سے بغاوت کرتے ہوئے سن اُنیس سو ستر سے قابو س نے عمان میں حکومتی امور کی باگ ڈور سنبھال لی تھی۔ عمان کو جدید طرز پر ترقی سے ہم آہنگ کرنے میں سلطان قابو س کا کردار اہم سمجھا جاتا رہا ہے۔ ہمسایہ عرب ممالک ، مسلم دنیا اور اسرائیل کے ساتھ بھی قابوس نے دوستانہ تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں سے سلطان قابوس کے تعلقات کافی بہتر رہے ہیں۔ ایران جوہری معاہدہ کرنے میں سلطان قابو س کے رول کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ عمان کے سلطان قابوس بن سعید

بتادیں کہ وہ 1970 سے مسلسل اس عہدے پر برقرار تھے۔ سلطان کے دفتر نے کہا کہ ان کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال پر رائل کورٹ کے دیوان نے مرحوم کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔
تعزیتی پیغام میں کہا گیا کہ ’’14 ویں جمادى الاول سلطان قابوس بن سعید کا جمعہ کی شب انتقال ہو گیا۔ گزشتہ 50 برسوں میں ایک وسیع نشاۃ ثانیہ کے قیام کے بعد سے انہوں نے 23 جولائی 1970 کو اقتدار سنبھالا تھا۔ اس نشاۃ ثانیہ کے نتیجے میں ایک متوازن خارجہ پالیسی عمل میں آئی جسے پوری دنیا نے احترام کے ساتھ سراہا‘‘۔