Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 12, 2020

بارش کے سبب دبٸی ائیرپورٹ پانی میں ڈوب گیا، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر،

دبئی ائیرپورٹ پانی میں ڈوب گیا، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، موسلادھار بارش کے بعد پورے شہر کا نظام زندگی بھی درہم برہم ہوگیا، کٸی ملکوں سے دبئی کی پروازیں بھی روانہ نہ ہو سکیں۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پانی میں ڈوب گیا اور پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق رن وے پر پانی بھرنے سے کئی طیاروں کو مناسب پارکنگ بھی نہ مل سکی، جبکہ طیارے اڑان بھرنے یا لینڈنگ کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ اس تمام صورتحال میں  دنیا کی بیشتر ائیرلائنز کی دبئی پراز متاثر ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ مزید 2 گھنٹے میں ایئرپورٹ پارکنگ کو کلیئر کردیا جاٸے گا۔۔دیگر ممالک سے آنیوالی پروازوں کو مسقط یا دیگر ممالک میں لینڈ کرایا جارہا ہے۔۔یو اے ای کے دیگرا ٸیر پورٹ بھی مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب دبئی کے محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی صبح کو شہر میں غیر متوقع بارش کا آغاز ہوا جس کا سلسلہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران صرف ایک گھنٹے میں ہی 150 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ غیر متوقع اور موسلادھار بارش کے باعث دبئی کے اکثر علاقے پانی میں ڈوب گئے