Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 15, 2020

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی امتحانات رد ،

اے ایم یو کے ایگزامنیشن کنٹرولر کے آفس نے بدھ کو ایک نوٹس جاری کیا ہے ۔ نوٹس کے مطابق فیکلٹیوں کے ڈین اور عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔
علیگڑھ۔۔/صداٸے وقت /نماٸندہ۔/١٥ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے بعد اب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی امتحانات کو رد کردیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے امتحانات کو رد کرنے کی وجہ کچھ ناخوشگوار صورتحال بتائی ہیں ۔ اے ایم یو کے ایگزامنیشن کنٹرولر کے آفس نے بدھ کو ایک نوٹس جاری کیا ہے ۔ نوٹس کے مطابق فیکلٹیوں کے ڈین اور عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔
نوٹس کے مطابق سردی کی تعطیل ختم ہونے کے بعد کھلی یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات رد کردئے گئے ہیں ۔ باقی ماندہ امتحانات کا نیا ٹائم ٹیبل متعلقہ فیکلٹی ڈین اور کالج تیار کریں گے ، جس کا نوٹیفکیشن الگ سے جاری کیا جائے گا ۔ وائس چانسلر کی صدرات میں بدھ کو منعقد ہوئی میٹنگ میں اس کا فیصلہ کیا گیا ۔
علاوہ ازیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 16 جنوری سے کلاسیز شروع ہونے جارہی ہیں ۔ نوٹس کے مطابق میڈیسن ، یونانی میڈیسن ، مینجمنٹ اسٹڈیز اور ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکلنالوجی میں 16 دسمبر سے کلاسیز شروع ہوں گی ۔ اس کے علاوہ 20 جنوری سے لا ، کامرس ، سائنس ، لائف سانئس اور ایگریکلچر سائنس کی کلاسیز شروع ہوں گی جبکہ کئی دیگر شعبوں میں 25 جنوری سے کلاسیز شروع ہونے جارہی ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد کے بعد سے یہاں کے حالات کشیدہ ہیں ۔ جے این یو تشدد کے بعد بھی یہاں کے طلبہ نے احتجاج کیا تھا ۔ 15 دسمبر کو اے ایم یو میں پیش آئے تشدد کے واقعہ میں زخمی طلبہ نے الزام لگایا تھا کہ پولیس جبرا آفتاب ہال اور وی آئی پی گیسٹ ہاوس میں داخل ہوگئی اور طلبہ کے ساتھ زبردستی کی ، جس کی وجہ سے متعدد طلبہ زخمی ہوگئے ۔