Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 21, 2020

ظالم ۔۔۔۔انسان۔۔!!!


/از/ مولانا محمد اکرم خان قاسمی شاہ گنج
============================
انسان خود تو پانی جیسی عظیم نعمت کو بے انتہا  برباد کردیتا ہے
لیکن جانوروں کے صرف پانی پینے پر بھی اسے تکلیف ہوتی ہے انسان کو  یہ غلط فہمی ہے کہ پانی جو اللہ کی بیش بہا نعمت ہے؛ قدرت نے صرف اس کیلئے  پیدا کی ہے
پانی پر  جانوروں کا حق نہیں ہے
بہت پہلے حضرت صالح علیہ السلام کی قوم نے بھی اللہ کی اونٹنی کے ایک دن پانی پینے پر بھی اعتراض تھا کہ یہ  اونٹنی جانور ہو کر بھی پانی پینے میں ہم سے  برابری کیسے کرے رہی ہے ؛  اسی گھمنڈ کی وجہ سے قوم صالح نے اللہ کی  اونٹنی کو جو معجزاتی طور صالح علیہ السلام کے ذریعہ ظہور میں آئی تھی قتل کرڈالا جس کی وجہ سے ان پر اللہ کا غضب نازل ہوہوا اور قوم صالح نشان عبرت بن گئی

آج بھی جو لوگ جانوروں پر ظلم کررہے ہیں ان کو اللہ سے ڈر نا چاہئے بے زباں جانوروں کا پانی پینا بھی انھیں گوارا نہیں ہے
اللہ ہمیں مخلوق پر ظلم کرنے سے بچائے