Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 25, 2020

حضرت سلیمان علیہ السلام کی ضیافت۔۔۔!!!!


از/ محمد اکرم خان قاسمی خطیب مسجد عمر بن خطاب احمد نگر شاہ گنج جونپور 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صداٸے وقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
============================
حضرت سلیمان علیہ السلام ایک جلیل القدر پیغمبر گزرے ہیں؛ آپ اللہ کے نبی بھی ہیں  اور اللہ نے آپ کو بادشاہت بھی عطاء کی تھی حضرت داؤد علیہ السلام آپ کے والد ہیں  
حضرت سلیمان علیہ السلام ہی نے بیت المقدس کی تعمیر کروائی تھی جو مسلمانوں کا قبلۂ اول بھی ہے؛ رسول اللہﷺ نے معراج کی رات سفر کے دوران یہاں ٹہرے تھے اور تمام انبیاء کی امامت بھی کی تھی اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو امام الانبیاء بھی کہا جاتا ہے 

حضرت سلیمان علیہ السلام کی یہ خواہش تھی کہ تمام مخلوقات کی دعوت کریں آپ نے اللہ سے التجا کی کہ اے رب کائنات میں آپ کی تمام مخلوقات کی ایک مہینے تک دعوت کرنا چاہتا ہوں؛  اللہ نے وحی بھیجی کہ تو اس پر ہر گز قدرت نہیں رکھتا سلیمان علیہ السلام نے کہا یالٰہی ایک ہفتہ تک جواب آیا تو اس پر بھی قدرت نہیں رکھتا سلیمان علیہ السلام نے ایک دن کی اجازت مانگی ایک دن کی اجازت اللہ تعالیٰ کی طرف  مل گئی 
سلیمان علیہ السلام نے جنوں کو کھانا تیار کرنے کا حکم دیا بہت بڑا دستر خوان تیار کیا گیا 
دستر خوان کی مسافت طول عرض میں ایک ماہ سے زیادہ تھی کھانا تیار ہونے میں ایک سال آٹھ ماہ کا وقت لگ گیا؛ ہوا کو حکم تھا کہ چلتی رہے تاکہ کھانا خراب نہ ہو 
سلیمان علیہ السلام ہوا کے دوش پر سوار ہوکر تمام انتظام دیکھتے رہے جب کھانا تیار  ہوگیا تو اللہ تعالیٰ  نے  بذریعہ وحی حضرت سلیمان علیہ السلام سے پوچھا کہ خشکی کی مخلوقات سے شروع کرو گے یا بحری سے سلیمان علیہ السلام نے کہا یا رب العالمین بحری مخلوقات سے شروعات ہوگی تب اللہ تعالیٰ نے بحر محیط کی ایک مچھلی کو بھیجا مچھلی نمودار ہوئی اور سلیمان علیہ السلام سے کہنے لگی کہ مجھے میرے رب نے آپ کے پاس بھیجا ہے سنا ہے آپ نے تمام مخلوقات کی دعوت کی ہے مجھے بہت بھوک لگی ہے مجھے جلدی کھانا کھلائیں سلیمان علیہ السلام نے مچھلی سے کہا جاؤ جتنا کھانا کھانا ہو کھا لو مچھلی نے کھانا شروع کیا اور ایک ساعت میں سارا کھانا کھا گئی اس کے بعد حضرت سلیمان علیہ السلام سے کہنے لگی اور کھانا کھلائیں میرا پیٹ نہیں بھرا ہے؛ سلیمان علیہ السلام نے  تعجب سے کہا اے مچھلی تو سارا کھانا کھا گئی اور ابھی تک تیرا پیٹ نہیں بھرا مچھلی نے کہا اے اللہ  کے نبی  میرا اللہ مجھے روز تین لقمہ کھلاتا ہے 
ابھی میں نے صرف 
ایک ہی لقمہ کھانا کھایاہے  آج میں آپ کی ضیافت میں بھوکی ہوں اور مخلوقات کا کیاحال  ہوگا جب آپ  کھلا نہیں سکتے تھے تو دعوت کیوں کی آپ نے  حضرت سلیمان علیہ السلام مچھلی کی بات سن کر متعجب ہوئے: اور اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہو گئے اور کہاکہ یا رب العالمین  تو ہی سب کی کفالت کرنے والا ہے اور تو ہی تمام مخلوقات کو رزق  دینے والا ہے یہ کام اور کسی کے بس کا نہیں ہے
میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں