Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 22, 2020

شہریت ترمیمی قانون ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ممبرا میں بھی دو دنوں سے احتجاج جاری.کثیر تعداد میں وکلإ نے درج کرایا احتجاج۔

احتجاج کی جگہ پر خواتین نے ایک بینر بھی لگا رکھا ہے ، جس پر لکھا ہے ممبرا کا شاہین باغ ۔ یہاں کثیر تعداد میں خواتین دھرنا پر بیٹھی ہیں اور اس قانون کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہی ہے ۔
ممبرا۔۔ضلع تھانہ...مہاراشٹر۔/صداٸے وقت /ذراٸع /٢٢ جنوی ٢٠٢٠۔
==============================
شہریت ترمیمی قانون سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ دہلی کے شاہین باغ سے شروع ہوئے خواتین کے دھرنے کی آگ اب ملک کے کئی جگہوں تک پھیل گئی ہے ۔ خواتین اس قانون کے خلاف سڑکوں پر اتر آئی ہیں اور اس کو واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے ۔
مہاراشٹر کے ممبرا میں بھی احتجاج کا سلسلہ گزشتہ دو دنوں سے جاری ہے ۔ ممبرا شہر اور مضافات کے سینکڑوں مرد ، خواتین ، طلبہ و طالبات ، سماجی و علمی شخصیات نیز کئی تنظیموں کا پر امن احتجاج گزشتہ دو دنوں سے جاری ہے ۔ تھانے ضلع سے بھی کثیر تعداد میں وکلاء نے اپنا احتجاج درج کرایا ۔
مظاہرین حکومت سے شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہیں ۔ احتجاج کی جگہ پر خواتین نے ایک بینر بھی لگا رکھا ہے ، جس پر لکھا ہے ممبرا کا شاہین باغ ۔ یہاں کثیر تعداد میں خواتین دھرنا پر بیٹھی ہیں اور اس قانون کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہی ہے