Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 4, 2020

انڈر ١٩ ورلڈ کپ ۔۔ٹیم انڈیا نےپاکستان کو 10 وکٹ سے شکست فاش دی۔۔۔، دوسری بارفائنل میں پہنچ گئی یوتھ بریگیڈ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انڈر 19 عالمی کپ  کے فائنل  میں ساتویں بار جگہ بنائی ہے۔ اس سے پہلے اس نے چار خطاب جیتے، جبکہ دو میں ٹیم رنراپ رہی۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /ایجینسیاں / 4 فروری 2020.
=============================
وچیفسٹوم: آئی سی سی ٹورنامنٹ  اور بڑے مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم کے رعب کے آگے پاکستان نے ایک بار پھر گھٹنے ٹیک دیئے۔ شائقین کو بھلے ہی انڈر 19 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلے کی امید تھی، لیکن ٹیم انڈیا نے پاکستان کو اس انداز میں دھول چٹائی کہ اپوزیشن ٹیم ہندوستان کے ایک کھلاڑی  تک کو آؤٹ نہیں کرپائی۔ پاکستان سے ملے 173 رن کے ہدف کو ٹیم انڈیا نے 35.2 اوور میں بغیر وکٹ گنوائے ہدف کو حاصل کرلیا اور 10 وکٹ کی تاریخی جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے انڈر 19 عالمی کپ کے فائنل میں مسلسل دوسری بار جگہ بنا لی۔ سال 2018 میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا تھا۔
طوفانی فارم میں چل رہے ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال   نے زبردست سنچری لگاتے ہوئے ٹیم کو جیت دلائی۔ اس میچ سے پہلے وہ 4 میچوں میں تین نصف سنچری لگائی تھی۔ یشسوی جیسوال نے 113 گیندوں پر 105 رن بناکر شاندار اننگ کھیلی بلکہ ٹیم انڈیا کو جیت بھی دلائی۔ اس طوفانی اننگ میں انہوں نے 8 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے۔ دوسرے سلامی بلے باز دویانش سکسینہ نے بھی یشسوی کا بخوبی ساتھ دیا۔ انہوں نے 99 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 59 رن بنائے۔ اس اننگ میں سکسینہ کے بلے سے 6 چوکے نکلے۔
واضح رہےکہ اس عالمی کپ میں یہ یشسوی جیسوال کی پہلی سنچری ہے۔ سنچری لگانے کے ساتھ ساتھ یشسوی جیسوال اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ یشسوی انڈر 19 عالمی کپ میں پہلے بلے باز ہیں، جو300 رنوں کے اعدادوشمار تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے رویندر رشانتا کو پیچھے چھوڑا۔ یشسوی جیسوال کی سنچری کی مدد سے ہندوستان نے پاکستان کو سیمی فائنل میچ میں 10 وکٹ سے شکست دی۔ ہندوستان اس جیت کے ساتھ انڈر 19 عالمی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
ہندوستانی ٹیم فائنل میں کس ٹیم کے خلاف کھیلے گی، ابھی اس کافیصلہ نہیں ہوپایا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں 6 فروری کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیم آمنے سامنے ہوں گی۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کا مقابلہ بنگلہ دیش یا نیوزی لینڈ میں سے کسی ٹیم سے ہوگا۔ جنوبی افریقہ میں کھیلے جارہے انڈر19 عالمی کپ کا خطابی مقابلہ اتوار 9 فروری کو پوچیفسٹوم میں ہی کھیلا جائےگا۔ ٹیم انڈیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والی سیمی فائنل میچ بھی اسی میدان پر کھیلا گیا تھا۔۔