Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 4, 2020

ایک دن ہنومان چالیسا پڑھتےنظر آٸیں گے اسد الدین اویسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔یوگی کا بے تکا بیان۔

دہلی کے کراری علاقے میں ریلی کرکے یوگی آدتیہ ناتھ نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  کے سربراہ اسدالدین اویسی پر طنزکستے ہوئےکہا کہ وہ ایک دن ہنومان چالیسا پڑھتے نظرآئیں گے۔

نئی دہلی: /صداٸے وقت /ذراٸع /4 فروری 2020.
==============================
دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کے سیاسی میدان میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے اسٹار کیمپینر یوگی آدتیہ ناتھ زوروشور سے انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اسی ضمن میں منگل کو دہلی کےکراری علاقے میں ریلی کرکےانہوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی پرطنزکیا ہے۔ ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ  نے کہا کہ اروند کیجریوال  شاہین باغ میں بریانی کھلاتے ہیں اور یہ بتانےکے لئےکہ میں ہندو ہوں، ہنومان چالیسا  پڑھتےہیں۔
یوگی آدتیہ ناتھ نےکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر بھی حملہ کرتے ہوئےکہا کہ انتخابی تشہیر کے دوران وہ گجرات میں مندر میں پوجا کرنےگئے تھے، لیکن ان کو بیٹھنےکا سلیقہ نہیں معلوم نہیں تھا۔ اس دوران پنڈت کو کہنا پڑا کہ یہ مندر ہے، مسجد نہیں۔ انہوں نےکہا کہ اگر ایسا ہی رہا تو ایک دن اسد الدین اویسی بھی ہنومان چالیسا پڑھتےہوئے نظر آئیں گے۔ آپ لوگ مہم کو آگے بڑھاتے رہئے۔