Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 18, 2020

اتر پردیش بجٹ 2020/2١ صوباٸی اسمبلی میں پیش ۔۔یوگی حکومت کا چوتھا اور اب تک کا سب سے بڑا بجٹ۔

لکھنٶ ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / مورخہ ١٨ فروری 2020.
=============================
١٨ فروری کو اتر پردیش کا بجٹ اسمبلی میں صوباٸی وزیر مالیات سریش کھنہ  نے پیش کیا۔۔۔یہ بجٹ ابھی تک کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔جس کو یوگی گورمنٹ نے پیش کیا ہے۔۔۔اس بجٹ کی خاص باتیں /اہم نکتے ۔۔۔۔۔

* کل بجٹ پانچ لاکھ بارہ ہزار کروڑ  کا پیش ہوا ۔

* کوٸی نیا ٹیکس نہیں۔

* ریاست میں 6 نٸی یونیورسٹی، پریاگ راج میں لاپتہ یونیورسٹی اور گورکھپور میں آیوش یونیورسٹی بنے گی۔ اور 12 ڈویژنوں میں اٹل رہاٸشی اسکول کھولنے کی تجویز۔

* تسلیم شدہ مدارس کے لٸیے 479 کروڑ روپیے۔

* 10967 کروڑ کی نٸی اسکیمیں ۔

* پورانچل ترقیاتی فنڈ میں 300 کروڑ اور بندیل کھنڈ ترقیاتی فنڈ میں 210 کروڑ دینے کا اعلان۔

*مذہبی شہروں کی ترقی پر خصوصی زور۔
میٹرو نیٹ ورک ، ہواٸی اڈوں اور ایکسپریس وے کے فروغ پر خصوصی توجہ۔

*مارچ 2021 تک غریبوں کے لٸیے چار لاکھ مکانات کی تعمیر کا نشانہ۔

*نوجوانوں کو صنعتی تر بیت کے ساتھ ماہانہ تربیتی بھتہ دینے کا اعلان۔

*ایودھیا میں ہواٸی اڈہ کے لٸیے 500 کروڑ اور کاشی میں ثقافتی مرکز کے لٸیے 18 کروڑ ۔