Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 26, 2020

دہلی تشدد معاملہ: اب تک 24 لوگوں کی موت، 106 لوگ گرفتار، کیجریوال نےکیا متاثرہ علاقوں کا دورہ۔....امریکہ نے اپنے شہریوں کے لٸیے جاری کی ایڈواٸزری۔

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع /٢٦ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
 شمال مشرقی دہلی میں فساد اورتشدد معاملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 24 تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو7 دیگرلوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ تشدد میں 56 پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً 200 لوگ زخمی بتائےجارہے ہیں۔ گرو تیغ بہادر اسپتال (جی ٹی بی اسپتال) کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد 23 ہوگئی ہےجبکہ 189 لوگ زخمی حالت میں لائےگئےہیں۔ وہیں دہلی پولیس کے پی آر او ایم ایس رندھاوا نےکہا ہےکہ دہلی تشدد معاملے میں اب تک 106 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 18 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شمال مشرقی اضلاع کےلئے دو نمبر 22829334 اور 22829335 دستیاب کرا رہے ہیں۔ اس سے ہم لوگوں کو اپیل کرنا چاہیں گےکہ اگر آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہے، آپ کےپاس کوئی اطلاع ہے، تو آپ بتا سکتے ہیں۔
دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سیلم پور علاقے میں ڈی سی پی دفتر پہنچے۔ اروند کیجریوال نےکہاکہ دہلی کےلوگ تشدد نہیں چاہتےہیں، یہ کچھ شرپسند عناصر اور باہرلوگوں کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں ہندو اور مسلمان کبھی لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ اس دوران شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے پیش نظر ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ میٹنگ میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، شمال مشرقی دہلی ضلع کے ڈی ایم ششی کوشل اور دیگر افسران شامل ہوں گے۔ اروند کیجریوال میٹنگ ختم ہونے کے بعد شیو وہار علاقے کا دورہ کریں گے۔
وہیں دہلی تشدد کے پیش نظر امریکی سفارت خانہ نے اپنے شہریوں کےلئے وارننگ جاری کی ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر (نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال تشدد متاثرہ علاقے شمال مشرقی دہلی کے علاقوں کا دورہ کرنےکے بعد وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنےکےلئے وزارت داخلہ پہنچے۔