Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 23, 2020

ہندوستان دوورہ پر واشنگٹن سے روانہ ہوئے ٹرمپ ،صبح (24 فروری) ١١ بجکر ٤٠ منٹ پر پہنچیں گے احمد آباد۔

شیڈیول کے مطابق صدر ٹرمپ صبح 11 بج کر 40 منٹ پر احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر پہنچیں گے ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع ۔ایجینسیاں /٢٣ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر پیر کو ہندوستان پہنچ رہے ہیں ۔ ہندوستانی وقت کے مطابق اتوار کی رات سوا آٹھ بجے وہ واشنگٹن سے روانہ ہوئے ۔ وہ امریکہ کے ساتویں صدر ہیں ، جو ہندوستان کے دورہ پر پہنچ رہے ہیں ۔ دو روزہ دورہ کے دوران وہ 36 گھنٹے ہندوستان میں قیام کریں گے ۔ اس دوران وہ کافی مصروف رہیں گے ۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ، بیٹی ایوانکا ٹرمپ ، داماد اور اعلی سطحی وفد بھی ہندوستان پہنچ رہا ہے۔
وزارت خارجہ بتایا کہ شیڈیول کے مطابق صدر ٹرمپ صبح 11 بج کر 40 منٹ پر احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر پہنچیں گے ۔ دوپہر 12.15 بجے ٹرمپ سابرمتی آشرم پہنچیں گے ۔ دوپہر 1.05 بجے وہ احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں نمستے ٹرمپ پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ یہاں پر وہ تقریبا 1.10 لاکھ لوگوں سے خطاب کریں گے ۔ یہ پروگرام امریکہ کے ہیوسٹن میں ہوئے ہاوڈی مودی پروگرام کے طرز پر ہوگا ۔
گجرات سے دہلی پہنچنے سے پہلے ٹرمپ اپنے کنبہ کے ساتھ تاج محل کا دیدار کرنے کیلئے آگرہ جائیں گے ۔ سہ پہر 3.30 بجے وہ آگرہ کیلئے طیارہ میں سوار ہوں گے ۔ شام 4.45 بجے صدر ٹرمپ آگرہ پہنچیں گے ۔ شام 5.15 بجے تاج محل کا دیدار کریں گے ۔ تاج محل پہنچنے پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کا خیر مقدم کریں گے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹرمپ کنبہ تقریبا 50 منٹ تک تاج محل کا دیدار کرے گا ۔ شام 6.45 بجے وہ دہلی کیلئے روانہ ہوں گے اور شام ساڑھے سات بجے وہ قومی راجدھانی دہلی پہنچ جائیں گے ۔
دورہ کے دوسرے دن منگل کو ٹرمپ کا راشٹرپتی بھون میں صبح 10 بجے آفیشل طور پر خیر مقدم کیا جائے گا ۔ اس کے بعد 10 بج کر 30 منٹ پر ٹرمپ راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ صبح 11 بجے حیدرآباد ہاوس میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ ان کی ایک ملاقات ہوگی ۔ دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر حیدرآباد ہاوس میں ہی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔  وزیر اعظم مودی صدر ٹرمپ کیلئے دوپہر میں ظہرانہ کا اہتمام کریں گے ۔ شام میں ٹرمپ امریکہ کی خاتون اول کے ساتھ راشٹرپتی بھون پہنچیں گے ، جہاں صدر جمہوریہ ہند ان کیلئے عشائیہ کا اہتمام کریں گے ۔ عشائیہ میں حکمراں اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ رات 10 بجے ٹرمپ امریکہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔