Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 19, 2020

جامعہ میں دہلی پولیس کی کارروائی میں 2 کروڑ سے زیادہ کا نقصان، انتظامیہ نے ایم ایچ آر ڈی کو سونپا بل۔

 بل کے مطابق، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پچھلے سال 15 دسمبر کو کیمپس کے اندر دہلی پولیس کی کارروائی کے دوران 2.66 کروڑ روپئے کی املاک کا نقصان ہوا تھا۔

نئی دہلی۔/صداٸے وقت /ذراٸع /١٩ فروری ٢٠٢٠۔
=============================
 جامعہ 
ملیہ اسلامیہ نٸی دہلی کی  انتظامیہ نے وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کو وہاں ہوئے تشدد کے دوران ہونے والے نقصان کا بل سونپا ہے۔ اس میں تشدد کے بعد دہلی پولیس کے سبب ہوئے نقصان کا تخمینہ شامل ہے۔ جامعہ کے مطابق، اس تشدد کی وجہ سے یونیورسیٹی کو 2.66 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ سونپے گئے بل کے مطابق، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پچھلے سال 15 دسمبر کو کیمپس کے اندر دہلی پولیس کی کارروائی کے دوران 2.66 کروڑ روپئے کی املاک کا نقصان ہوا تھا۔ اس میں 25 سی سی ٹی وی کیمروں کے نقصان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ذریعہ بھیجی گئی جانکاری کے مطابق،اس تشدد میں 2،66،16،390 روپئے کے عوامی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ اس میں 4.75 لاکھ روپئے کے 25 سی سی ٹی وی کیمروں کا نقصان شامل ہے۔ یونیورسیٹی نے بتایا ہے کہ یہ نقصان دہلی پولیس کی کارروائی کے سبب 15 دسمبر 2019 کو ہوا۔
پچھلے کچھ دونوں میں جامعہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے کئی ویڈیو کلپ جاری کئے گئے ہیں۔ ان ویڈیوز میں دہلی پولیس کے اہلکاروں کو طلبہ پر لاٹھی برساتے دکھایا گیا ہے۔ اس دوران املاک کو نقصان پہنچانے کی بات بھی دکھائی گئی ہے۔ اس میں یونیورسیٹی کی لائبریری میں سی سی ٹی وی کیمروں کو ہاتھ سے مارنا بھی شامل ہے۔ وہیں، پولیس نے ان ویڈیوز کی سچائی کی جانچ کرنے کی بات کہی ہے۔