Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 19, 2020

سی اے اے۔ این آر سی کے خلاف ہزاروں لوگوں نے کیا تمل ناڈو اسمبلی کا گھیراؤ.

شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کر رہے لوگ چنئی کے والاجاہ روڈ پر بھاری تعداد میں اکھٹا ہو چکے ہیں۔

چنئی۔ تملناڈو /صداٸے وقت /ذراٸع / ١٩ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
شہریت ترمیمی قانون اور قومی رجسٹر آف سٹیزنس کی مخالفت میں بدھ کو چنئی میں ریاستی سکریٹریٹ روڈ پر ہزاروں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ یہ احتجاج عدالت کے اس فیصلے کے اگلے دن ہو رہا ہے جس میں مدراس ہائی کورٹ نے مسلم تنظیموں کی مانگ پر روک لگا دی تھی جس میں وہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف اپنی مانگ پر دباؤ بنانے کے لئے تمل ناڈو اسمبلی کا گھیراؤ کرنا چاہتے تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کر رہے لوگ چنئی کے والاجاہ روڈ پر بھاری تعداد میں اکھٹا ہو چکے ہیں۔ احتجاج کاروں نے چیپک میں ایک مقامی اسٹیج بنایا ہے جہاں تمل ناڈو اسمبلی واقع ہے۔ چیپک سے سکریٹریٹ کی طرف جانے والی سڑک کو بیریکیڈس کی مدد سے بند کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مظاہرین نے اس دوران کلئی ونار آرنگم اسٹیڈیم سے چیپک تک 200 میٹر کی پیدل یاترا کی۔