Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 19, 2020

شاہین باغ میں مظاہرہ کی جگہ پر ثالثی کیلئے پہنچے سپریم کورٹ کے مصالحت کار ،

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /١٩ فروری ٢٠٢٠۔
=============================
جنوب مشرقی دہلی کے شاہین باغ میں 15 دسمبر 2019 سے ترمیمی شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف خواتین اور بچے مظاہرہ کررہے ہیں ۔
سپریم کورٹ سے مقرر مصالحت کار سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن بدھ کو دہلی کے شاہین باغ میں مظاہرہ کی جگہ پہنچ گئے ہیں اور مظاہرین سے بات چیت کررہے ہیں اور انہیں دوسری جگہ مظاہرہ کرنے کیلئے منانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ خیال رہے کہ جنوب مشرقی دہلی کے شاہین باغ میں 15 دسمبر 2019 سے ترمیمی شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف خواتین اور بچے مظاہرہ کررہے ہیں ۔
اس موقع پر سنجے ہیگڑے نے پہلے انگریزی میں سپریم کورٹ کا حکم پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد سادھنا رام چندرن نے سپریم کورٹ کے حکم کا ہندی میں اختصار میں مظاہرین کو بتایا ۔
سادھنا رام چندرن نے شاہین باغ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آپ کے پاس مظاہرہ کا حق ہے ۔ سی اے اے کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا گیا ہے ، مگر ہماری طرح دیگر کے بھی حقوق ہیں ۔