Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 27, 2020

اشتعال انگیزتقاریرکامعاملہ:حکومت نے کہا،ابھی درج نہیں ہوسکتی ایف آئی آر، کورٹ سے ملا 4ہفتوں کا وقت۔

نٸی دہلی/ صداٸے وقت / ذراٸع / 27 فروری 2020.
==============================
مرکز نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اس وقت بی جے پی لیڈروں اور دیگر کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے کے لئے ایف آئی آر درج کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ایف آئی آر مناسب مرحلے پر کی جائے گی اور مزید وقت دیاجانا چاہیے تاکہ دہلی میں حالات معمول پر لوٹ آئے۔دہلی ہائی کورٹ نے مرکز کو جواب داخل کرنے کے لئے 4ہفتوں کا وقت دیا۔ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو بھی معاملے میں فریق کی بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے سماعت چار ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔ اس معاملے پر 13 اپریل کو سماعت ہونی ہے۔
جمعرات کے روزوکیل کو لن گونسالوس نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ 'گو اینڈ کل' ایک خاص سیاسی پارٹی کا پسندیدہ نعرہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشد د میں ملوث حملہ آور ان لیڈروں کے جلسوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ آپ سخت احتجاج کرسکتے ہیں اور معاشرہ پر امن رہ سکتا ہے۔ تاہم ، ان نعروں نے سبھی کو درہم برہم کردیا۔ لوگوں سے کہا گیا کہ وہ جان سے ماریں۔
کو لن گونسالوسنے اسے سب سے سنکین مسئلہ قرار دیااور الزام لگایا کہ اس پارٹی میں نفرت کی تشہیر کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں۔ انہوں نے کہا ، "نفرت انگیز تقاریر کی ان ویڈیوز کو ملک کے ہر فرد نے دیکھا ہے۔ اگر ان نفرت انگیز تقاریر کا نتیجہ قتل ہوا ہے تو ، ان رہنماؤں کو صرف نفرت انگیز تقاریر کرنے کے لئے نہیں ، قتل کا مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔ یہ افراد انتہائی اعلی مقام رکھنے والے رہنما ہیں اگر وہ ایسی باتیں کہہ سکتے ہیں تو ہم عام لوگوں سے کیا توقع کرسکتے ہیں
واضح ہو  کہ کل ہائی کورٹ نے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر، پرویش ورما ،کپل مشرا اور ابھے ورماکے ذریعہ کی جانے والی نفرت انگیز تقاریر کی سماعت کی تھی۔دہلی پولیس کے مطابق ، گرفتار ہونے والے 106 افراد مقامی ہیں اور برآمد ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مزید گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے دہلی ہائی کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ ان کوباہر کے افراد بھی نظر آئے ہیں اور ان کی شناخت کی جارہی ہے اور انہوں نے شمال مشرقی دہلی پر ہونے والے تشدد میں 48 ایف آئی آر درج کی ہیں۔