Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 18, 2020

پولیس اور کراٸم برانچ کی مشترکہ مہم کے تحت دو شاطر چور 5 عدد چوری کی باٸیک کیساتھ گرفتار۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=====================
پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر ضلع میں چلائے جا رہے جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری مہم کے تحت سجان گنج تھانہ حلقہ کے دیواپور پورب باغ سے پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دو شاطر چوروں کو چوری کی پانچ موٹرسائیکلوں کے ساتھ گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کیا ہے۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ تھانہ انچارج اجے کمار سنگھ اور کرائم برانچ انچارج ہنس لال یادو مع فورس علاقہ میں ہوئے لوٹ اور چوری کی واردات کو انجام دینے والوں کی تلاش میں لگے ہوئے تھے کہ اسی دوران مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ موٹرسائیکل چور گروہ کے شاطر چور مذکورہ باغ میں موجود ہیں اور کسی خریدار سے بات کر رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے مذکورہ مقام کا محاصرہ کرتے ہوئے دو چوروں کو حراست میں لے لیا۔پوچھ گچھ کے دوران انھوں نے اپنا نام وکاس یاد ولد ہیرالال یادو ساکن دھارک پور اور اودھیش پانڈے ولد برج لال ساکن موضع نگولی تھانہ سجان گنج بتایا۔پولیس نے ان کی نشاندہی پر چوری کر رکھی گئی پانچ موٹرسائیکلوں کو برآمد کیا۔پکڑے گئے چوروں کے خلاف پولیس نے متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔