Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 18, 2020

سماجوادی پارٹی کی ضلع سطحی میٹنگ۔۔۔اساتذہ ایم ایل سی انتخاب کے متعلق کیا گیا غور و خوص

جون پور...اتر پردیش /صداٸے وقت  (نماٸندہ)۔
==============================
سماجوادی پارٹی کے ضلع دفتر صدر چنگی پر منگل کے روز عہدیداران کی ایک اہم میٹنگ ضلع صدر لال بہادر یادو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ ایم ایل سی کا انتخاب آخری مراحل میں ہے، وہ اپریل میں ممکن ہوسکتے ہیں، اس لئے عہدیدران  گریجویٹ ووٹر فہرست کو دیکھ کر بلاک وار فہرست کو تیار کریں۔انھوں نے بتایا کہ الیکشن افسر کے زریعے 44 بوتھ کا تعین کیا گیاہے، جہاں معاشرے کا ہر طبقہ سماج وادی پارٹی کی حکومت بنانا چاہتا ہے، جبکہ ہمارے لوگوں کی ذمہ داری بڑھتی ہے۔انھوں نے سبھی عہدیداران سے اپنے علاقوں میں گریجویٹ ووٹرز کی فہرست دیکھیں اورووٹروں سے رابطہ کریں۔ سابق ممبر پارلیمنٹ رماشنکر راج بھر نے کہا کہ موجودہ وقت میں بھاجپا حکومت میں جس طرح خوف کا ماحول قائم کر روزانہ آبروریزی،قتل،لوٹ،نوجوان،کسان کا استحصال کیا جا رہا ہے،اس سے معاشرے کا ہر طبقہ پریشان ہے۔وقت آگیا ہے کہ سماجوادی کارکنان اکھلیش یادو کی قیادت میں ایک مضبوط حکومت تشکیل کیلئے ابھی سے تیار ہو جائیں۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے جگدیش نارائن رائے،شردھا یادو،یشونتا یادو، شیام بہادر پال، ضلع ترجمان راہل ترپاٹھی،رخسار احمد، را م جتن یادو، کیلاش یادو، راجندر یادو، راکیش موریا، ڈاکٹر لکشمی کانت یادو، امت یادو، پونم موریا،راجیش یادو، اجے ترپاٹھی، گجراج یادوسمیت دیگر لوگ موجود رہے۔