Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 18, 2020

محمد حسن پی جی کالج میں منعقدہ این ایس ایس کا سات روزہ تربیتی کیمپ کے چوتھے روز مہمانوں کی شرکت۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
===========================
محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج کے این ایس ایس کے سات روزہ خصوصی کیمپ کے چوتھے روز ڈاکٹر ابو محمد آئی ٹی آئی میں منعقد پروگرام میں بطور مہما ن خصوصی پوروانچل یونیورسٹی کے این ایس ایس کے سابق کوآرڈینٹر ڈاکٹر حسین خان اور ٹی ڈی نسواں پی جی کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مدھولیکا سنگھ نے شرکت کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر حسین خان نے موجود طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایس ایس ہمیں ہر شعبہ میں آگے چلنے اور ہر محنت کو آسان بنانے میں مدد کرتا ہے۔این ایس ایس کے زریعے ہم سبھی بندسوں کو بہت آسانی سے پار کراپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔یہ ایک ایسا کیمپ ہے جہاں خوف سے نمٹنے کیلئے مہم چلانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ڈاکٹر مدھولیکا سنگھ نے کہا کہ اگر ہمیں زندگی میں زندگی گزارنے کا حوصلہ اور متعدد شکلوں کی ہمت حاصل ہو تو یہ قومی خدمت اسکیم بھی ہمیں رسم و رواج اور نظم و ضبط کی ترغیب دیتی ہے۔ پروگرام کے صدر ڈاکٹر عبدالقادر خان نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ قومی خدمت اسکیم ملک کو مضبوط بنانے کے لئے اور ہر طبقے کے لوگوں کو مساوی کے طور پر دیکھناسکھاتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر راج شری سنگھ، ڈاکٹر نتیش جیسوال، پروگرام افسر ڈاکٹر اجے وکرم، ڈاکٹر راکیش کمار بند، ڈاکٹر شاہدہ پروین، ڈاکٹر پریم لتا گری، ڈاکٹر ادے پرکاش سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت احمد عباس نے کیا۔