Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 29, 2020

دہلی فساد: 7 مارچ تک شمال مشرقی دہلی کے سبھی اسکول بند، امتحانات ملتوی.

دہلی فساد میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر42 ہوگئی ہے۔ وہیں 250 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ سیکورٹی کےپیش نظرشمال مشرقی دہلی کےسبھی اسکول 7مارچ تک کےلئے بندکردیئےگئے ہیں۔

نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٩ فروری ٢٠٢٠۔
=============================
 دہلی فسادات کے مد نظر شمال مشرقی دہلی علاقہ کے سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 7 مارچ تک بند رہیں گے۔ افسران نےیہ اطلاع دی۔ افسران کے مطابق تشدد متاثرہ علاقے میں امتحانات منعقد کرانے کےلئے حالات موافق نہیں ہے، اس لئے سالانہ امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ دہلی تشدد میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی ہے۔ وہیں 250 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
تشدد کو لےکرکل 123 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 630 لوگوں کو گرفتارکیا گیا ہےیا حراست میں لیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے ترجمان نےجمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا نےکہا کہ فورنسک سائنس لیبارٹری ٹیموں کو بلایا گیا ہےاور جرم کے مناظرکو پھر سے معائنہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہےکہ دہلی تشدد کی جانچ ایس آئی ٹی کرنے والی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، اس کےلئے دہلی پولیس کی کرائم برانچ کےتحت دو ایس آئی ٹی کی تشکیل کی جاچکی ہے۔ ان میں سے ایک ایس آئی ٹی کی ایک ٹیم کی کمان ڈی سی پی جائے ٹرکی کی ملی ہے، جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت ڈی سی پی راجیش دیو کرنے والے ہیں۔
قابل ذکرہےکہ جمعرات کو دہلی تشدد معاملے کی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔ ہائی کورٹ نے دہلی پولیس اور مرکزی حکومت کو اشتعال انگیز بیان کو لےکر داخل عرضی پر تفصیلی جواب داخل کرنےکو کہا۔ عدالت نے 4 ہفتے میں وزارت داخلہ کو جواب داخل کرنےکا حکم دیا ہے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔