Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 1, 2020

دہلی کے شاہین باغ میں فائرنگ، فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار. کسی کو کوٸی نقصان نہیں۔

دہلی (ذرائع) /صداٸے وقت /١ فروری ٢٠٢٠۔
=============================
ذرائع کے مطابق شاہین باغ میں آج ساڑھے چار بجے فائرنگ ہوئی ہے تاہم کسی طرح کا کا کوئی نقصان نہیں ہواہے ۔ مظاہرین نے بتایاکہ سریتا وہار کی طرف سے فائرنگ ہوئی جس کے فورا بعد پولس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو اپنی حراست میں لے لیاہے ۔ یہ فائرنگ پروٹیسٹ کی جگہ سے کافی فاصلے پر ہوئی ہے۔ ا س جگہ کو یہاں شاہین باغ اور سریتا وہار کا باڈر بھی کہاجاتاہے ۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے کا نام کپل ہے اور فائرنگ کرکے بندوق جھاڑی میں پھینک کر بھاگ رہاتھا ۔تبھی عوام نے پکڑ کر پولس کے حوالے کردیا.